'نالائق وزیراعظم سیکیورٹی رسک ہے'
پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نالائق وزیراعظم کٹھ پتلی...
پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نالائق وزیراعظم کٹھ پتلی اورسیکیورٹی رسک ہے۔
پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوٹلی جلسے میں وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کا سودا منظور نہیں۔ کٹھ پتلی حکومت سیکیورٹی رسک بن چکی۔ تبدیلی کو بھگائیں گے۔ عوام کا وزیراعظم لائیں گے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نالائق وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں سے مسائل پیدا ہوئے۔
ان کاکہنا تھا کہ عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ مہنگائی،بےروزگاری اور غربت ہے۔
بلاول نے الزام عائد کیا کہ یہ اب کشمیر کو بھی نہیں چھوڑ رہے۔اب ہم کسی کی ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد نہیں۔ کشمیر کے عوام کریں گے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.