Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

وفاقی حکومت پر ہر ماہ ایک ارب ڈالر قرض لینے کا الزام

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ہر ماہ...
شائع 26 جون 2021 07:57pm

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ہر ماہ ایک ارب ڈالر قرضہ لے رہی ہے جبکہ عوام دشمن پالیسی کا یہ نتیجہ ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ۔ 632 ملین ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کی کراچی میں پریس کانفرنس کی اور کہا عزیر بلوچ کا اقبالی بیان وفاقی حکومت کا پروپاگینڈا ہے فریال تالپور سینئیر سیاستدان ہیں اور وہ ان الزامات کی تردید کرچکی ہیں ۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا وفاقی حکومت ہر ماہ ایک ارب ڈالر قرضہ لے رہی ہے جبکہ عوام دشمن پالیسی کا یہ نتیجہ ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ۔ 632 ملین ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھاکہ جب بھی کوئی پی پی رہنما کے خلاف نیب انکوائری سامنے آتی تھی تو حلیم عادل شیخ اچھل اچھل کر پی پی کے خلاف پریس کانفرنس کرتے تھے۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ اب نیب نے حلیم عادل شیخ کے خلاف کمر کس لی ہےانکی ملیر میں زمینوں کے کاغذات مشکوک قرار دیے گئے ہیں۔