Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

اووسیز پاکستانیوں کی پارلیمان میں نمائندگی کیلئے فارمولا پیش

اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پارلیمنٹ...
شائع 26 جون 2021 07:50pm

اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دینےکےلئےنیا فارمولا پیش کردیا۔

وہ کہتے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے قومی اسمبلی اورسینٹ میں نشستیں مخصوص کر دی جائیں۔

قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں بیرونِ ملک پاکستانیوں کے لئے قومی اسمبلی میں پانچ سےسات جبکہ سینٹ میں دو نشستیں مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔

شہبازشریف نےکہا کہ مسلم لیگ ن بیرون ملک پاکستانیوں کےلئے ووٹ کے حق کی حمایت کرتی ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے نمائندے پارلیمان میں ان کے مسائل پیش کرسکیں گے۔ ان مخصوص نشتوں پرنمائندگی کا طریقہ کار اور شرائط پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتیں مل کر طے کریں۔

شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے مطلوبہ قانون سازی کی جاسکتی ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی الیکشن کے وقت ملک میں آ کر اپنا ووٹ کاسٹ کریں ۔

قائدحزب اختلاف نےکہا کہ ن لیگ اوورسیز کمیونیٹی کو ایوان اقتدارمیں حق نمائندگی دینے کے لئے اپنا بھرپور کردارادا کرے گی۔