وزیرخزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف کی "ڈو مور" پالیسی بیان کردی
وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے سات سو ارب روپے...
وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے سات سو ارب روپے کی ٹیکسز لگانے کی کڑی شرائط لانے پر زور دیا تھا لیکن ہم نے عوام پر بوجھ نہیں ڈالا۔
شوکت ترین نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ مشکلات میں آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹانے کےعلاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے بجلی، گیس کے ریٹ بڑھانے، ڈسکاؤنٹ ریٹ 13 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو عوامی مشکلات سے آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔
ساتھ ہی وزیرخزانہ نے نوید سنائی کہ معاشی ترقی پانچ فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ ڈیڑھ کروڑ ٹیکس نادہندگان کا ڈیٹا مل گیا ہے، ریونیو کا ہدف مکمل کریں گے۔
Finance minister
IMF
shaukat tareen
مقبول ترین
Comments are closed on this story.