Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مستقبل میں امریکا سے اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے میں مستقبل کے پاک امریکا تعلقات کی نوعیت...
شائع 26 جون 2021 09:17am

وزیراعظم عمران خان نے میں مستقبل کے پاک امریکا تعلقات کی نوعیت سے آگاہ کردیا۔ وزیراعطم عمران خان نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا سے دہلی واشنگٹن جیسے تعلقات چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے امریکی صحافیوں کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ امریکی ڈومور کے مطالبے سے مسائل بڑھے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی۔ پاکستان نے اپنی بساط سے بڑھ کر کردارادا کیا، لیکن امریکا کو لگتا ہے کہ پاکستان نے مطلوبہ اقدامات نہیں کئے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طالبان نے افغانستان پر قبضہ کیا تو سرحد بند کردیں گے، امریکا کے انخلا کے اعلان کے بعد طالبان پر ہمارا اثر و رسوخ ختم ہوگیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات کے نئے دور کی ضرورت ہے، مستقبل میں اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔

افغانستان سے انخلاء کےبعد پاکستان کا کیا کردار ہوگا؟ اس سوال کے جواب میں وزیراعظم نے واضح کیا کہ افغانستان میں پاکستان اور امریکا کا مفاد مشترک ہے، طالبان نے افغانستان پر قبضہ کیا تو سرحد بند کردیں گے۔

وزیراعظم نے موجودہ پاک بھارت تعلقات پر کہا اگر بھارت میں مودی حکومت نہ ہوتی تو اس وقت پاک بھارت تعلقات بہت بہتر ہوتے۔

pm imran khan

US Pakistan Relations