Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
05 Jumada Al-Awwal 1446  

افغانوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہوگا، امریکی صدر جو بائیڈن

امریکی صدرجوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں افغان صدر اشرف غنی کی...
شائع 26 جون 2021 09:10am

امریکی صدرجوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات، جس میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ افغانستان سے فوجی انخلا کا وقت آگیا، اب افغانستان کا مستقبل افغانوں کے ہاتھ میں ہے۔ انہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہوگا۔

جو بائیڈن نے کہا کہ امریکا افغانستان کے ساتھ سیکیورٹی سمیت ہر طرح کا تعاون برقرار رکھے گا۔

افغان صدر اشرف غنی نے کہا امریکا افغانستان تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں۔ اتحاد اور ہم آہنگی کیلئے پُرعزم ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین مصالحتی کمیشن عبداللہ عبداللہ بھی موجود تھے۔ دونوں افغان لیڈروں کی امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن اور امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

President Joe Biden

Taliban