Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی جرمنی میں عسکری قیادت سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جرمن چیف آف ڈیفنس جنرل...
شائع 25 جون 2021 10:57pm

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جرمن چیف آف ڈیفنس جنرل ابرھارڈ زورن سے ملاقات کی ،

ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،

ملاقات میں سپہ سالار نے کہا کہ باہمی تعاون کے فروغ سے علاقائی سیکیورٹی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے،، ملاقات میں ڈی جی سکیورٹی ڈاکٹر ڈیٹلف واہچٹر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی،

ملاقات میں پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ جرمنی کیساتھ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں، پاک فوج جرمن تربیتی اور ٹیکنالوجی امور میں تعاون بڑھانا چاہتی ہے،

آرمی چیف نے مزید کہا کہ باہمی تعاون کو فروغ دینے سے علاقائی سیکیورٹی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے،

جرمن چیف آف ڈیفنس نے علاقائی امن و سیکیورٹی کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے بالخصوص افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی، دونوں جانب سے ہر سطح پر دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

قبل ازیں جرمن وزارت دفاع پہنچنے پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،

regional security

COAS

Qamar Javed Bajwa

regional situation