Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

طوبیٰ سے علیحدگی کی تردید

پی ٹی آئی رہنما اور معروف اینکر پرسن عامر لیاقت نے تردید کی ہے کہ...
شائع 25 جون 2021 10:48pm

پی ٹی آئی رہنما اور معروف اینکر پرسن عامر لیاقت نے تردید کی ہے کہ ان کی طوبیٰ عامر سے علیحدگی ہوگئی ہے۔ ایک ویب سائٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ عامر لیاقت کی انکی دوسری بیوی سے علیحدگی ہوگئی ہے ۔

تاہم عامر لیاقت نے اس حوالے سے تردید کی ہے اور انہوں نے شوبز کی ویب سائٹ کو جعلی خبریں پھیلانے پر عدالت چارہ جوئی کی دھمکی بھی دی۔

واضح رہے کہ آجکل عامر لیاقت ہانیہ نامی ایک لڑکی کی جانب سے تیسری شادی کے دعوے کے بعد تنازعات کی زد میں ہیں ۔

ہانیہ کا دعویٰ ہے کہ عامر لیاقت نے ان سے تیسری شادی کی ہوئی ہے اور یہ شادی مارچ کے مہینے میں ہوئی تھی ، ہانیہ کا دعوی ہے کہ ان کی بہن ایمان اس شادی کی گواہ ہیں ۔

ہانیہ نے مزید دعوٰی کیا تھا کہ عامر لیاقت نے ان کو ایک موبائل بھی گفٹ کیا تھا اور وہ اسلام آباد میں پارلیمنٹ لاجز میں ملتے رہتے تھے۔

Amir Liaquat