Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

فلوز ملز کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

پاکستان فلور ملز اسوسی ایشن نے دو روز سے جاری ہڑتال فوری طور پر...
شائع 25 جون 2021 10:12pm
کاروبار

پاکستان فلور ملز اسوسی ایشن نے دو روز سے جاری ہڑتال فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ وزیر خزانہ کی جانب سے چوکر پر عائد سیلز ٹیکس کی وضاحت کے نتیجے میں کیا گیا۔

لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیرمین پی ایف ایم اے پنجاب عاصم رضا نے کہا کہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے آج قومی اسمبلی میں چوکر پر تجویز کردہ 17 فیصد سیلز ٹیکس کی وضاحت کر دی ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ ٹیکس واپس لے لیا گیا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ ہم وزیر خزانہ کی وضاحت سے مطمئن ہیں اور فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔

پی ایف ایم کی کال پر فلور ملیں گذشتہ روز سے علامتی ہڑتال پر تھیں۔ مل مالکان نے مطالبات نہ مانے جانے کی صورت میں 30 جون سے غیر معینہ مدت کیلئے مکمل ہڑتال کا بھی اعلان کیا تھا۔

Sales Tax