اسلام آباد ہائیکورٹ اورڈسٹرکٹ کورٹس میں چھ دن کام کا نوٹی فکیشن
اسلام آباد ہائیکورٹ اورڈسٹرکٹ کورٹس میں پیرسے ہفتے تک چھ دن کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ تمام کیٹگریزکے کیسز بھی معمول کے مطابق سماعت کے لیے مقررکیے جائیں گے۔
اس سے قبل کورونا کے باعث ہفتے میں 5 روز صرف ارجنٹ اوراہم نوعیت کے کیسزکی سماعت کی جا رہی تھی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈپٹی رجسٹرارنے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹس ہفتے میں 6 روز کام کیا کریں گی، کرائسز مینجمنٹ کمیٹی کی سفارش پر چیف جسٹس اور ججز نے اس بات کی منظوری دی کہ عدالتیں پیر سے ہفتہ تک کام کریں گی اور صرف اتوار کو ہفتہ وار تعطیل ہو گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے تمام سٹاف کے لیے بائیو میٹرک حاضری لگانے کا آفس آردڑ بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ کورونا وائرس کے باعث بائیو میٹرک مشین کے ذریعے حاضری روک دی گئی تھی۔
عدالت نے تمام کیٹگریز کے کیسز معمول کے مطابق سماعت کے لیے مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ اس سے قبل کورونا کے باعث صرف ارجنٹ اور اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت کی جا رہی تھی ۔
Comments are closed on this story.