Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

وزیراعظم عمران خان کی ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں

وزیراعظم عمران خان نے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کی ہیں ۔ ...
شائع 25 جون 2021 07:32pm

وزیراعظم عمران خان نے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کی ہیں ۔ ملاقات میں حلقوں کی صورتحال اوربجٹ منظوری پرگفتگو کی گئی، ملاقات میں جی ڈی اے نے بجٹ منظوری میں بھرپورحمایت کی یقین دہانی کرادی ۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نےملاقات کی جس میں مؤثر قانون سازی اوربجٹ کے امورپرگفتگوکی گئی۔

وزیرِاعظم عمران خان سےسندھ سےتعلق رکھنےوالے اراکینِ قومی وصوبائی اسمبلی نےملاقات کی۔

ملاقات میں وزیربین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا،سردار غوث بخش خان مہراوررکنِ صوبائی اسمبلی سندھ علی گوہرخان مہرشامل تھے،

ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں اوربجٹ پر گفتگوکی گئی۔

ملاقات میں ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کوبولنے کا موقع نہیں دیا جا رہاجبکہ وفاق میں بھرپوروقت دیا جاتا ہے، حکومت سندھ کی اپوزیشن کے ساتھ بدسلوکی قابل مزمت ہے ۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے سینیٹرز زرقا سہروردی تیمور، فوزیہ ارشد، فلک ناز چترالی اور ارکانِ قومی اسمبلی شاہین سیف اللّہ طورو، ملیکہ بخاری اور جویریہ ظفر اہیر نے ملاقات کی۔

وزیرِاعظم سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اراکینِ قومی اسمبلی نے ملاقات کی ۔ جس میں معاونِ خصوصی سیاسی امور ملک عامر ڈوگر، اراکینِ قومی اسمبلی محمد اسرار ترین، خالد حسین مگسی، احسان اللّہ ریکی اور روبینہ عرفان شریک ہوئے ۔

ملاقات میں بجٹ امور، وزیرِ اعظم کے بلوچستان کی ترقی پرخصوصی توجہ کے ویژن کے تحت بڑے پیمانے پر جاری منصوبوں، ایگریکلچر ڈویلپمنٹ پلان میں بلوچستان میں زراعت کے شعبے کی ترقی، تعلیم اور صحت کے منصوبوں پر گفتگو ہوئی ۔