Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

پنجاب اسمبلی :26کھرب 53 ارب کا بجٹ منظور

پنجاب اسمبلی نے آئندہ مالی سال 22-2021 کیلئے 26 کھرب 53 ارب کا بجٹ ...
شائع 25 جون 2021 07:27pm

پنجاب اسمبلی نے آئندہ مالی سال 22-2021 کیلئے 26 کھرب 53 ارب کا بجٹ کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے دی پنجاب فنانس بل 2021 ایوان میں پیش کیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے آئندہ مالی سال کا فنانس بل ایوان میں پیش کیا۔ جو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

نئے مالی سال کےلئے26 کھرب 53 ارب کے بجٹ کی منظوری کے وقت قائد ایوان وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار بھی ایوان میں موجود تھے۔ پنجاب کا بجٹ منظور ہونے پر حکومتی ارکان نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو مبارکباد پیش کی۔

وزیر قانون راجہ بشارت نے غازی انسٹیٹوٹ آف انجینئرنگ اینڈ سائنسز ڈیرہ غازی خان 2021 کا بل ایوان میں پیش کیا۔

سپیکر نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بل ریفر کرتے ہوئے 60 دن میں رپورٹ طلب کر لی۔ ایجنڈا مکمل ہونے پر سپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 28 جون دوپہر دو بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا۔