Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'فیٹف نےپاکستان کی کارکردگی کو سراہا'

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہمیں آج 7نکاتی ایکشن پلان ملا...
شائع 25 جون 2021 07:14pm

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہمیں آج 7نکاتی ایکشن پلان ملا ہے، نیاایکشن پلان منی لانڈرنگ سے متعلق ہے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فیٹف نےپاکستان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

حماداظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے27میں سے26نکات پرعملدرآمدکیا۔

حماداظہر نے مزید کہا کہ پاکستان کوسب سےمشکل فیٹف پلان ملاتھا، 2018میں ملنےوالے82نکات میں سے75پرعملدرآمدکرلیاگیاہے۔

حماداظہر کا کہنا تھا کہ ہمیں آج 7نکاتی ایکشن پلان ملا ہے، نیاایکشن پلان منی لانڈرنگ سے متعلق ہے۔

حماداظہر نے مزید کہا کہ نئےایکشن پلان پرایک سال میں عملدرآمدکاہدف ہے، گرےلسٹ سےنکلنےکیلئےنئےاورپرانےایکشن پلان پرعملدرآمدضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کےبلیک لسٹ میں جانےکاکوئی خطرہ نہیں۔

دوسری جانب فنانسشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان نے 2018 کے ایکشن پلان کے 27 میں سے 26 شرائط پوری کرلیں۔

ایف اے ٹی ایف کے مطابق پاکستان نے 27 میں سے 26 اہداف حاصل کر لیے ہیں۔

ایف اے ٹی ایف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ فروری 2021 سے اب تک پاکستان نے 3 میں سے 2 اقدامات کر لیے۔

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا، اور زوردیا کہ پاکستان اپنے سزا دینے کے مکینز کو موثر بنائے۔

ایف اے ٹی ایف نے اپنے بیان میں زور دیا کہ پاکستان کو آخری شرط سے منسلک 6 نکات پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

بھارت میں یورینیئم چوری کے تناظر میں ایف اے ٹی ایف کی پالیسی سے متعلق سوال پر صدر ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ کیونکہ بھارت میں صورت حال کا جائرہ مکمل نہیں ہوا ہے اسلئے وہ اس حوالے سے کچھ کہنے سے قاصر ہیں۔

money laundering

Energy Minister

FATF

Hammad Azhar