ایف اے ٹی ایف: پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ
فنانسشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان نے 2018 کے ایکشن پلان کے 27 میں سے 26 شرائط پوری کرلیں۔
ایف اے ٹی ایف کے مطابق پاکستان نے 27 میں سے 26 اہداف حاصل کر لیے ہیں۔
ایف اے ٹی ایف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ فروری 2021 سے اب تک پاکستان نے 3 میں سے 2 اقدامات کر لیے۔
ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا، اور زوردیا کہ پاکستان اپنے سزا دینے کے مکینز کو موثر بنائے۔
ایف اے ٹی ایف نے اپنے بیان میں زور دیا کہ پاکستان کو آخری شرط سے منسلک 6 نکات پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔
بھارت میں یورینیئم چوری کے تناظر میں ایف اے ٹی ایف کی پالیسی سے متعلق سوال پر صدر ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ کیونکہ بھارت میں صورت حال کا جائرہ مکمل نہیں ہوا ہے اسلئے وہ اس حوالے سے کچھ کہنے سے قاصر ہیں۔
Comments are closed on this story.