Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر میں آئل ٹینکرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

کراچی :ملک بھر میں آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال...
شائع 25 جون 2021 01:07pm

کراچی :ملک بھر میں آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے، کراچی میں چند تیل کمپنیز نے پیٹرول کی سپلائی دینے سے معذرت کرلی، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند ہونے کا خدشہ ہے۔

آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کا آج دوسرا روز ہے،ملک بھر میں تیل کی سپلائی بند ہے۔

کراچی میں بھی آئل کمپنیز نے پیٹرول کی فراہمی سے معذرت کرلی۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کےچیئرمین عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ اگر آج ہڑتال ختم نہ ہوئی توکل سے صورتحال مزید خراب ہوجائے گئی،سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے پیٹرول پمپس بند ہوجائیں گے۔

یاد رہے کہ آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نےٹیکس سمیت دیگر مطالبات کے حق میں گزشتہ روز سے ملک گیر ہڑتال کر رکھی ہے۔

karachi

Strike