Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان کے ضلع سبی میں دہشتگردوں کا حملہ، ایف سی کے 5 جوان شہید

راولپنڈی :بلوچستان کے ضلع سبی میں دہشتگردوں نے ایف سی کی...
شائع 25 جون 2021 10:59am

راولپنڈی :بلوچستان کے ضلع سبی میں دہشتگردوں نے ایف سی کی پیٹرولنگ پارٹی پر حملہ کردیا،جس کے نتیجے میں ایف سی کے 5جوان شہید ہوگئے،شدید فائرنگ کےتبادلےمیں دہشتگردوں کو بھاری جانی ومالی نقصان پہنچا،سیکیورٹی فورسزکادہشتگردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی کےقریب سنگن کےعلاقے میں دہشتگردوں نے ایف سی بلوچستان کی پیٹرولنگ پارٹی پرحملہ کردیا،دہشتگردوں کے حملے میں ایف سی کے5بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداءمیں حوالدارظفرعلی،لانس نائیک ہدایت اللہ،لانس نائیک ناصرعباس ، لانس نائیک بشیراحمد اورسپاہی نوراللہ شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید ظفر علی ، شہید ہدایت اللہ اور شہید نور اللہ کا تعلق لکی مروت سے ہے جبکہ شہید ناصر عباس کا تعلق بھکر اور شہید بشیر احمد کا تعلق نصیر آباد سے ہے۔

آئی ایس پی آرکا بتانا ہے کہ فائرنگ کےتبادلے میں دہشتگردوں کابھاری جانی اور مالی نقصان ہوا جبکہ دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آرنےعزم کا اعادہ کیا کہ دشمن کوکٹھن اندازمیں حاصل کردہ بلوچستان کےامن و خوشحالی کوسبوتاژنہیں کرنےدیں گے،سیکیورٹی فورسزاپنے خون اور جان سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملاتی رہیں گی۔

ISPR

بلوچستان

terrorist attack

rawalpndi

Sibi