Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابراعظم پی ایس ایل 6 کے ٹاپ اسکورر، دھانی نے سب سے زیادہ وکٹیں لیں

کراچی کنگز کے بابراعظم پاکستان سپرلیگ 6کے ٹاپ اسکورر رہے جبکہ ...
شائع 25 جون 2021 09:29am

کراچی کنگز کے بابراعظم پاکستان سپرلیگ 6کے ٹاپ اسکورر رہے جبکہ سب سے زیادہ وکٹیں ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی نے اڑائیں۔

پی ایس ایل 6کا کراچی اور ابوظہبی میں میلہ لگا،ملکی اورغیرملکی اسٹارزنے خوب رنگ جمایا،رنز بنانے میں بابراعظم سرفہرست رہے، 11 میچوں میں 554رنز اسکورکئے۔

عثمان خواجہ نے 105رنز کی انفرادی اننگزکھیلی،شرجیل خان 23چھکوں کے ساتھ ٹاپ پر رہے۔

بولنگ میں شاہنواز دھانی نے دھوم مچائی،11میچوں میں 20وکٹیں لیں،بہترین بولر اور ایمرجنگ کھلاڑی کا ایوارڈ لے اڑے جبکہ 20رنز دے کر 5وکٹیں بیسٹ بولنگ فیگرز راشد خان کے رہے۔

افتخاراحمد نے سب سے زیادہ 9کیچزے لئے،بہترین فیلڈر رہے،وکٹوں کے پیچھے محمد رضواں نے 19 ڈسمسل کےس،بہترین کیپر کا ایوارڈبھی ملا،اسپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ پشاورزلمی کےحصےمیں آیا۔

babar azam

ابوظہبی

PSL6

shah nawaz dhani