Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

پرتگال کےعالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے...
شائع 25 جون 2021 09:09am

پرتگال کےعالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے ایرانی فٹبالرعلی داعی کا بین الاقوامی میچز میں سب سے زیادہ 109 گول کرنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔

پرتگالی فٹبالر کرسٹیانورونالڈو نے یوروکپ میں فرانس کیخلاف گو ل کرکے ایران کے معروف فٹبالر علی داعی کا ریکارڈ برابر کیا۔

36سالہ رونالڈو کے پرتگال کی جانب سے 178 انٹرنیشنل میچز میں 109 گولز ہوگئے ہیں۔

کرسٹیانورونالڈو نے اپنا پہلا بین الاقوامی گول 2004 میں یوروکپ میں ہی یونان کلاو ف کیا تھا۔

Record

Cristiano Ronaldo

Portugal