Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملتان سلطانز نے پاکستان سپر لیگ 6 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 47 رنز سے ہرا کر پاکستان سپر لیگ...
اپ ڈیٹ 25 جون 2021 01:43am

ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 47 رنز سے ہرا کر پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 6 کے فائنل میں پشاور زلمی 207 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بناسکی۔

پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک 48 جبکہ کامران اکمل 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر نے 3، مزرابانی اور عمران خان نے 2 جبکہ سہیل تنویر نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے صہیب مقصود 65 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

رائلی روسو 50، شان مسعود 37 اور کپتان محمد رضوان 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے ثمین گل اور محمد عمران نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ابوظہبی

peshawar zalmi

Multan Sultans

PSL6

Final