Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جرمن وزیرخارجہ سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاہےکہ عالمی امن واستحکام...
شائع 24 جون 2021 11:42pm

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاہےکہ عالمی امن واستحکام کادارومدارخطے کےدیرینہ تنازعات کےحل میں ہے علاقائی تنازعات اورچیلنجزکےحل کےلئے بامقصد عالمی حمایت ضروری ہے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ جرمنی کے سرکاری دورہ پر پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آرکے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جرمن وزیرخارجہ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سلامتی اور افغان امن عمل کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں جرمنی کے نمائندہ خصوصی پاکستان و افغانستان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان دوطرفہ تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جرمن وزیرخارجہ نے امن و استحکام کےلئےپاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

جرمن وزیرخارجہ نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آرمی چیف نے جرمن کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا بھی دورہ کیا.

اپنے خطاب میں آرمی چیف نےپاکستان کی علاقائی،داخلی سیکیورٹی کے پہلوؤں پراظہارخیال کیا۔

آرمی چیف نےدرپیش چیلنجزاورخطرات سے نمٹنے کے حوالے سے بھی اظہارخیال کیا گیا۔

COAS

Germany

general bajwa