Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواجہ آصف ضمانت پر رہا

مسلم لیگ ن کے سینئررہنماءخواجہ آصف کو ضمانت پر رہا کر دیا...
شائع 24 جون 2021 09:12pm

مسلم لیگ ن کے سینئررہنماءخواجہ آصف کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ضمانت کی کارروائی مکمل ہونے پرجناح اسپتال کی سب جیل ختم کر دی گئی۔رہائی کے باوجود ڈاکٹرز کے مشورے پر خواجہ آصف مزید کچھ روز اسپتال میں ہی زیر علاج رہیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماءخواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔

تین ماہ قبل لیگی رہنما خواجہ آصف کو طبعیت خراب ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے جناح اسپتال منتقل کر کے ان کے کمرے کو سب جیل قرار دیا گیا تھا۔

عدالتی اہلکار رہائی کے احکامات لے کر جناح اسپتال پہنچے جس کے بعد وہاں بنائی گئی سب جیل ختم کر دی گئی ہے۔

لیگی رہنماءکے اہلخانہ کے مطابق عدالتی حکم پر خواجہ آصف کو رہا کردیا گیا ہے تاہم وہ ڈاکٹرز کے مشورہ پر مزید دو سے تین روز یہیں زیر علاج رہیں گے۔

خواجہ آصف کو 29 دسمبر 2020 کو نیب نے گرفتار کیا تھا۔

Khawaja Asif

Bail

Assets beyond means

Jinnah Hospital