Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چار روزہ ایف اے ٹی ایف اجلاس، آخری دن جاری

اجلاس میں گرےلسٹ اوربلیک لسٹ میں موجود ممالک کے متعلق رپورٹس اور حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
شائع 24 جون 2021 09:07pm

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ہیڈ کوارٹر میں چار روزہ اجلاس جاری ہے۔21 جون سےجاری اجلاس کا آج آخری دن ہے۔

اجلاس میں گرےلسٹ اوربلیک لسٹ میں موجود ممالک کے متعلق رپورٹس اور حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ کل پانچ مختلف ممالک کو گرے لسٹ اور بلیک لسٹ سے متعلق پریس بریفنگ دی جائے گی۔

یہ اجلاس ورچوئل طریقے سے ہورہا ہے۔ جس میں تمام ممالک کے وفود ور چوئل طریقے سے شریک ہوئے ہیں۔

پاکستانی وفد پر اعتماد ہے کہ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ سے باہر نکل جائے گا کیوں کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 27 نکاتی ایکشن پلان پر بڑی حد تک عمل کیا ہے ۔

FATF Meeting

grey list

blacklist