Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'ٹیکس کم ادا کرنے والوں کو تھرڈ پارٹی چیک کیا جائے گا'

آئی ایم ایف نے150ارب روپےانکم ٹیکس اوربجلی پر4روپے95پیسےفی یونٹ...
شائع 24 جون 2021 06:06pm

آئی ایم ایف نے150ارب روپےانکم ٹیکس اوربجلی پر4روپے95پیسےفی یونٹ بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔وزیرخزانہ شوکت ترین نےایم آئی ایف کوجواب دیا کہ اس طرح نہیں کیا جاسکتا بلکہ ہدف دوسرے طریقےسےحاصل کریں گے۔آئی ایم ایف نےپلان عملدرآمد کرکےدکھانےکاکہا ہے۔

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس فیض اللہ کموکا کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا۔

وفاقی وزیرخزانہ نے بجٹ پربریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ٹیکس کم ادا کرنے والوں کوتھرڈ پارٹی چیک کیاجائےگا۔ ٹیکس ادا نہ کرنے والے72 لاکھ افراد کی کی تفصیلات ہیں تاہم گرفتاری وزیرخزانہ اورچیئرمین ایف بی آرکی منظوری کے بعد ہی ہوگی۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام میں 400 ارب ڈالرزکےان فلوآئیں گے۔آئی ایم ایف کےساتھ چھٹا ریویوستمبرمیں ہوگا۔

شوکت ترین نے کہاکہ این ایف سی کےتحت صوبوں کو 57.5 فیصد آمدن مل رہی ہے ۔صوبوں کے سرپلس پر مذاکرات کریں گے۔صوبوں کے مفروضے نہیں بیلنس شیٹ کا استحکام چاہیئے۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ پارلیمنٹ نےضم شدہ اضلاع کو5سال کی ٹیکس چھوٹ دی ہے ۔ضم شدہ اضلاع کو ویلیو ایڈیڈ سیکٹر میں مراعات دیں گے۔

Federal Minister Finance Revenue

IMF

shaukat tareen

Budget 2021 22