Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف کےلئے آصف زرداری کا آموں کا تحفہ

پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے مسلم لیگ ن کے...
شائع 24 جون 2021 05:54pm

پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو آموں کا تحفہ بھجوادیا۔

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو آموں کا تحفہ بھجوایا ہے۔

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر نے 15 سے زائد آموں کی پیٹیاں شہباز شریف کو ان کی ماڈل ٹاؤن رہائشگاہ بھجوائیں ہیں۔

سابق صدر نے شہباز شریف کو نیک تمناوں کا پیغام بھی بھجوایا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مصالحتی گروپ کچھ روز سے آصف علی زرداری اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات کی کوششوں میں مصروف ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ مینگو ڈپلومیسی کے بعد آئندہ چند روز میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات بھی ہوجائے گی۔

PPP

shahbaz sharif

Asif Zardari

Mango

Diplomacy