Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل شفاف انتخابات کا راستہ ہے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ کا...
شائع 24 جون 2021 03:33pm

اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل شفاف انتخابات کا راستہ ہے ،انتخابی دھاندلی کو پہلی بار روکنے کیلئے حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات ہوئی ،ملاقات کے دوران آئینی، سیاسی اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بجٹ سیشن اور الیکٹرانک ووٹنگ سے متعلق امور پر بھی مشاورت ہوئی۔

ڈاکٹر بابر اعوان نے الیکٹرانک ووٹنگ سے متعلق پیش رفت سےوزیراعظم کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل شفاف انتخابات کا راستہ ہے ،پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں الیکٹرانک ووٹنگ کے عمل پر قوم کی نظریں ہیں،انتخابی دھاندلی کو پہلی بار روکنے کیلئے حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ ملک کے انتخابی عمل کا مستقبل ہے، ہر صورت قانون سازی ہونی چاہیئے، شفاف انتخابات اور اوورسیز پاکستانیوں سے کیا وعدہ ہر صورت پورا کیا جائے گا،اپوزیشن کے ہتھکنڈے منشور پر عمل درآمد سے نہیں روک سکتے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد، معاونِ خصوصی ملک عامر ڈوگر، ارکانِ قومی اسمبلی عاصم نذیر، رضا نصراللّہ گھمن، خرم شہزاد اور صنعت کار شاہد نذیر نے بھی ملاقات کی۔

عاصم نذیر نے وزیرِ اعظم کو ٹیکسائل شعبے سے متعلقہ معاملات پر تفصیلی بریف کیا۔

ادھر وزیراعظم عمران خان خواتین ارکانِ قومی اسمبلی عالیہ حمزہ، سائرہ بانو اور نزہت پٹھان نے بھی ملاقات کی، جس میں بجٹ اور قانون سازی میں خواتین ارکانِ اسمبلی کے مثبت کردار پر گفتگو ہوئی۔

pm imran khan

اسلام آباد

Babar Awan

Election

electronic voting