Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل کے گزشتہ 5 فائنلز میں کس کس ٹیم نے کامیابی حاصل کی؟

ابوظہبی :پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل )کے گزشتہ 5فائنلز میں کس کس...
شائع 24 جون 2021 02:27pm

ابوظہبی :پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل )کے گزشتہ 5فائنلز میں کس کس ٹیم نے کامیابی حاصل کر رکھی ہے؟۔

پی ایس ایل کے ابتدائی 5ایونٹس میں گیند اوربلے میں کانٹے کا جوڑ پڑا،افتتاحی ایڈیشن اسلام آباد یونائیٹڈ کے نام رہا،دبئی میں 2016ایونٹ کا فائنل ہواکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو6وکٹوں سے شکست ہوئی۔

سیزن ٹو کے فائنل میں پشاورزلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزمد مقابل آئے،قذافی اسٹیڈیم میں پشاورزلمی نے باآسانی 58رنزسے میدان مارا۔

2018کا فائنل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوا،دفاعی چیمپئن پشاورزلمی کو 3وکٹوں سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا،اسلام آبادیونائیٹڈ نے دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

چوتھے ایڈیشن کے فائنل کی میزبانی بھی کراچی نے کی،فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پشاورزلمی کو ہرا کر پہلی بار چیمپئن بنی۔

سیزن فائیو کا فائنل بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوا،فائنل میں کراچی کنگز نے لاہورقلندرز کو زیر کیا اور ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار ٹرافی اٹھائی۔

ابوظہبی