Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

پاکستان سپر لیگ 6 میں پشاور زلمی کا سفر کیسا رہا؟

ابوظہبی:پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل )6میں پشاورزلمی کا سفر کیسا...
شائع 24 جون 2021 02:07pm

ابوظہبی:پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل )6میں پشاورزلمی کا سفر کیسا رہا؟۔

پی ایس ایل 6میں پشاورزلمی کی پرفارمنس میں شروع سے آخر تک اتارچڑھاؤرہا۔

کراچی لیگ میں 3اور ابوظہبی لیگ میں 2میچز جیتے،10میں سے 5میں فتوحات سمیٹیں،بہتررن ریٹ کی بنیاد پرپوائنٹس ٹیبل پر تیسرا نمبر رہا۔

پلے آف مرحلے میں دم دار پرفارمنس دی،پہلےایلی مینیٹرمیں کراچی کنگزکےہوش اڑادیئے ،5وکٹوں سےمیدان مارکرکنگزکوایونٹ سےباہرکیا۔

دوسرے ایلی مینیٹر میں ٹیبل ٹاپر یونائیٹڈ پر بھاری پڑگئے،8وکٹوں سے فتح اپنے نام کی اور ریکارڈ چوتھی بار فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

report

ابوظہبی

peshawar zalmi

PSL6