کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، ایئرچیف
اسلام آباد:پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے واضح کیا ہے کہ مسلح افواج علاقائی سالمیت اور قومی خود مختاری کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، پاک فضائیہ کسی بھی جارحیت کا بروقت جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔
پاک فضائیہ کے سربراہ نے کورس کے شرکاء سے خطاب کے دوران یونیورسٹی میں فراہم کردہ تعلیم او تربیت کے معیار کو سراہا۔
سلامتی کے موجودہ چیلنجز اور تکنیکی جدت پر بات کرتے ہوئے ایئر چیف نے پاکستانی مسلح افواج کی جنگی صلاحیتوں پراعتماد کا اظہار کیا۔
ظہیر احمد بابر سدھو نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری مسلح افواج علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، پاک فضائیہ ملک کیخلاف کسی بھی جارحیت اور مذموم ارادے کا بروقت جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
Comments are closed on this story.