Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت اوراپوزیشن کےدرمیان اختلافات دور کرنے کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اختلافات...
شائع 24 جون 2021 01:34pm

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ، 14رکنی کمیٹی میں حذب اقتدار اور حذب اختلاف کے ممبران شامل ہیں ،کمیٹی کو قانون سازی سے متعلق جلد ٹی او آرز طے کرنی ہدایت کی گئی ہے۔

برف پگنےاد لگی، پارلیمانی امور پر اختلافات کو پارلیمانی انداز میں نمٹایا جائے گا،ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کیلئے 14 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی میں وفاقی وزرا پرویز خٹک، اسد عمر، طارق بشیر چیمہ ،فہمیدا مرزا، مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان، خالد مقبول صدیقی اور خالد مگسی شامل ہیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے شاہد خاقان عباسی، سردار ایازصادق، رانا ثناء اللہ، شاہدہ اختر علی، نوید قمر، شازیہ مری، آغاحسن بلوچ شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ٹی او آرز تیار کرکے جلد اسپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،قانون سازی پر اپوزیشن کی جانب سے ہنگامہ کے بعد کمیٹی تشکیل دی گئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے یقین دہانی کے بعد اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کخلا ف عدم اعتماد کی تحریک کو واپس لیا تھا ۔

opposition

اسلام آباد

National Assembly

Govt

speaker asad qaiser