Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

مقبوضہ کشمیر پر مودی کی زیرقیادت آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی

سری نگر:مقبوضہ کشمیر پرمودی کی زیرقیادت آل پارٹیز کانفرنس آج...
شائع 24 جون 2021 11:27am

سری نگر:مقبوضہ کشمیر پرمودی کی زیرقیادت آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی، کشمیری قیادت کودہلی میں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ، سابق وزرائےاعلیٰ سمیت 14کشمیریوں کونئی دلی بلالیاگیا ۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ وادی کی بھارت نواز سیاسی قیادت کو دلی بلالیا مگر کشمیریوں کی نمائندہ اورحقیقی حریت قیادت کو یکسر نظراندازکردیا۔

سابق کٹھ پتلی وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی سمیت 14بھارت نواز رہنماء آج مودی سے ملیں گے ،مکاری کی انتہا اتنی ہے کہ نام نہاد اے پی سی کا ایجنڈاتک جاری نہیں کیا گیا۔

مودی سے ملنے سے پہلے فاروق عبداللہ اورمحبوبہ مفتی نے سر جوڑے ، میڈیا سے گفتگومیں صاف صاف کہہ دیا 5اگست کے یکطرفہ فیصلے کی واپسی تک وادی میں امن نہیں ہوگا۔

محبوبہ مفتی نے یہ بھی واضح کیاکہ پاکستان سے بات کئے بغیرحالات معمول پر نہیں آسکتے،اگرطالبان سےبات ہوسکتی ہے تو پاکستان سےکیوں نہیں؟

مذاکرات کی چال چلنے کے باوجود مودی سرکار کا ڈر نہیں گیا ،مقبوضہ وادی کوچھاؤنی میں بدل دیا ،انٹرنیٹ سروس کوبھی 48گھنٹے کیلئے معطل کردیا۔

SRINAGAR

Narendra Modi

indian PM