جان میک ایفی: اینٹی وائرس کے خالق جیل میں مردہ حالت میں پائے گئے
ٹیکنالوجی کی دنیا میں "اینٹی وائرس" سافٹ وئیر کے بانی "جان میک ایفی" مبینہ طور پر اسپین کی جیل میں خودکشی کرلی ہے، وہ اپنے سیل میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
محکمہ انصاف کاتلان کا کہنا ہے کہ جیل کے ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔
ان کے مطابق، ' تمام اشاروں سے لگتا ہے کہ انہوں نے خود اپنی جان لی ہے.'
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جان میک ایفی پر 2014ء سے 2018ء تک ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کرانے، اثاثے چھپانے اور اپنی آمدنی دوسروں کے نام پر اکاؤنٹس میں جمع کرنے کا الزام تھا۔
رپورٹ کے مطابق جان میکافی کو امریکہ میں ٹیکس چھپانے کے الزام میں اکتوبر 2020ء میں اسپین سے گرفتار کیا گیا تھا، اسپین کے شہر بارسیلونا کی عدالت نے جان میک ایفی کو امریکا کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق جان میک ایفی کی اسپین سے امریکا منتقلی ابھی باقی تھی اور ان پر عائد الزامات ثابت ہونے کی صورت میں 5 سال تک قید کی سزا ہو سکتی تھی۔
Comments are closed on this story.