Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الایا کا بھوتوں سے سامنا، مداحوں میں عجیب سنسنی پھیلا دی

بولی وڈ اداکارہ الایا ایف نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں دعویٰ...
شائع 24 جون 2021 09:56am

بولی وڈ اداکارہ الایا ایف نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ ان گھر میں بھوت بسیرا کر چکے ہیں اور وہ ان کا کئی بار سامنا کر چکی ہیں۔

الایا ایف فرنیچر والا کا کہنا تھا کہ ممبئی میں واقع ان کا اپارٹمنٹ غیر مرئی مخلوقوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ وہاں سے خوفناک قسم کی آوازیں سنائیں دیتی ہیں جیسے کوئی چیخ وپکار کر رہا ہو۔ رات کے اندھیرے میں کسی کے قدموں کی چاپ سنائی دیتی ہے۔

اداکارہ نے اپنے رونگٹے کھڑے کردینے والے اس انٹرویو میں کہا کہ باتھ روم اور کچن کے نلکوں سے خودبخود پانی بہنا شروع ہو جاتا ہے، کمروں کے دروازے زور زور سے بند ہوتے ہیں۔

الایا ایف نے کہا کہ صرف ممبئی میں ہی نہیں وہ نیویارک کے جس اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھیں وہاں بھی آدھی رات کو بھوت پریت آ کر مجھے ڈراتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار انتہائی تیز روشنی میرے سامنے سے گزری اور فوری غائب ہو گئی۔ یہ سب کچھ بہت عجیب اور بھیانک ہے، جس کا عام آدمی تصور بھی نہیں کر سکتا۔

بولی وڈ اداکارہ نے کہا کہ میں نے خود کو بارہا سمجھایا یہ میرا وہم ہو سکتا ہے، لیکن ایسی غیر مرئی چیزیں بہت تواتر کے ساتھ ہو رہی ہیں۔ وہم صرف ایک بار ہو سکتا ہے، بار بار نہیں۔ اکثر کوئی اچانک میرے سامنے سے تیزی سے بھاگتے ہوئے غائب ہو جاتا ہے، میرے جسم کو چھوتا ہے، میرے کانوں میں سرگوشیاں کرتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ان جنات اور بھوتوں سے اس قدر ڈر چکی تھی کہ وہاں جانے سے بھی ڈر محوس کرتی تھی اور مجھے جھرجھری آ جاتی تھی۔

واضح رہے کہ اداکارہ الایا ایف نے سیف علی خان کے ہمراہ بولی وڈ فلم "جوانی جانِ من" سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا۔

Bollywood actress