Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

واٹس ایپ پیغامات "لیزر ٹینکالوجی" سے کس طرح محفوظ بنائے جاتے ہیں؟

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بالکل...
شائع 24 جون 2021 09:44am
سائنس

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بالکل گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ان کا ڈیٹا بالکل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ نے جب سے اپنی نئی پرائیوسی پالیسی کا اعلان کیا ہے ایپلی کیشن صارفین کا اعتماد کھوچکی ہے۔

گرچہ کمپنی حکام کی جانب سے بارہا اس حوالے سے جاری بیانات میں کہا جا چکا ہے کہ ان کے ذاتی ڈیٹا تک کسی کی رسائی نہیں ہو سکتی، لیکن اس کے باوجود کروڑوں صارفین ابھی تک شش وپنج کا شکار نظر آتے ہیں۔

یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ واٹس ایپ اپنے صارفین کی تمام تر معلومات کسی بھی تھرڈ پارٹی کو فروخت کر سکتی ہے اور اس حوالے سے اس نے بغیر اجازت تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

تاہم ان خبروں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے واٹس ایپ حکام کی جانب سے جاری ایک اور بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کو اعتماد کرنا چاہیے، ان کی ذاتی معلومات کسی صورت کہیں اور منتقل نہیں ہو سکتیں کیونکہ جدید ٹیکنالوجی کا حامل ہمارا نظام انتہائی پیچیدہ ہے۔

واٹس ایپ حکام نے کہا ہے کہ صارفین کا ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے جدید اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن نظام کو استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں تمام صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے اسے مختلف تہوں کی صورت میں رکھا جاتا ہے۔

صارفین کا اعتماد بحال بنانے اور اپنی سیکیورٹی کی پیچیدگیوں کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے واٹس ایپ کی جانب سے ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا جس میں کچھ بھی پڑھا نہیں جا رہا تھا کیونکہ یہ پیغام مختلف لیئرز کی صورت میں محفوظ تھا۔

حکام نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ہمارے تمام صارفین کو یہ سمجھانا بہت ضروری ہے کہ ان کا پیغام کسی کو نہ تو نظر آ سکتا ہے اور نہ ہی اسے کوئی پڑھ ہی سکتا ہے۔

WhatsApp