Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ نے کل جماعتی کانفرنس بلانے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی

اسلام آباد:سینیٹ نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرکے رہنماؤں کی...
شائع 24 جون 2021 09:30am

اسلام آباد:سینیٹ نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرکے رہنماؤں کی کل جماعتی کانفرنس بلانے کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

قرارداد ڈاکٹر زرقہ کی جانب سے پیش کی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مودی کی فاشسٹ حکومت نے غیرقانونی طور پر زیرتسلط جموں اورکشمیر کے رہنماؤں کی کل جماعتی کانفرنس طلب کی ہے تاکہ 5 اگست 2019 کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے ۔

قرارداد میں کہا گیا کہ سینیٹ کا ایوان اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیتا ہے، سینیٹ بھارتی حکومت کی جناب سے مقبوضہ کشمیری میں زیر تسلط افراد کے خلاف غیر قانونی سلوک کی مذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں مزیدکہا گیا ہے کہ سینیٹ کہتا ہے کہ کشمیر کی عوام کو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداوں کے مطابق حق خود ارادیت دیا جائے ،بھارت مقبوضہ کشمیر کی 5اگست سے پہلے والی حیثیت بحال کرے ،مقبوضہ کشمیر میں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے ۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کلئےے ڈیموگرافی تبدیلی کو فوری روکا جائے ،سینیٹ کشمیرکے بہادر افراد کی قربانی اورجدوجہد کو سلام پیش کرتا ہے ۔

اسلام آباد

Jammu kashimir

senate