Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 6 کے میگافائنل میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز آج مدمقابل

ابوظہبی : پاکستان سپرلیگ 6کا میگا فائنل پشاورزلمی اور ملتان...
شائع 24 جون 2021 09:21am

ابوظہبی : پاکستان سپرلیگ 6کا میگا فائنل پشاورزلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان آج کھیلا جائے گا،زلمی دوسرے اور سلطانز پہلے ٹائٹل کے حصول کیلے میدان میں اتریں گی۔

پی ایس ایل 6 کا تاج کس کے سرسجے گا؟ ملتان سطانز یا پشاورزلمی، ٹائٹل کیلےا ابوظہبی میں گھمسان کا رن پڑے گا، لائیو ایکشن پاکستانی وقت کےمطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

میگا فائنل کیلےا دونوں ٹیموں نے کمر کس لی، ایک دوسرے پرجھپٹنے کی حکمت عملی بھی بنالی،وہاب ریاض اور محمد رضوان نے جیت کا عزم ظاہر کردیا۔

پشاورزلمی کو زازئی، ردرفورڈ اور وہاب ریاض سے بڑی امیدیں ہیں تو وہی ملتان سلطانز کا انحصار رضوان، صہیب مقصود اور سہیل تنویر پر ہوگا۔

فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ ساڑھے 7کروڑ اور رنراپ کو 3کروڑ روپے کا انعام ملے گا۔

PZvMS

mohammad rizwan

ابوظہبی

peshawar zalmi

Wahab Riaz

Multan Sultans

PSL6

Final