Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مکی آرتھر نے کرسٹیانو رونالڈو سے متعلق وائرل ہونے والی مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی

کولمبو:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کے موجودہ...
شائع 24 جون 2021 09:05am

کولمبو:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کے موجودہ ہیڈکوچ مکی آرتھر نے پرتگال کے اسٹار فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مزاحیہ ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کردی۔

گذشتہ دنوں کرسٹیانو رونالڈو نے پریس کانفرنس کے دوران اپنے سامنے سے بین الاقوامی مشروب ساز کمپنی کوکا کولا کی بوتلیں ہٹا کر پانی کی بوتل رکھ کر کاربونیٹڈ ڈرنکس سے پرہیز کا پیغام دیا تھا، جس کے باعث کوکا کولا کے شیئرز کی قیمت گرنے سے کمپنی کو اربوں ڈالرز کا نقصان بھی ہوا تھا۔

رونالڈو کے اس عمل کو ان کے مداحوں نے بڑی تعداد میں سراہا تاہم ایک شخص نے اس میں بھی مزاح کا راستہ نکال لیا اور ایک ویڈیو بنائی جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اس مزاحیہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایک شخص اپنے کمرے میں موجود بڑی اسکرین کے قریب جاکر رونالڈو کو آواز دے کرکوکا کولا مانگ رہا ہے، ویڈیو میں ایسا لگ رہا ہےکہ رونالڈو نے اس شخص کی آواز سن کر دونوں بوتلیں اٹھا کر اسے دے دیں، دوسری جانب وہ شخص بھی اسکرین کے پیچھے سے حقیقت میں کوکاکولا کی 2بوتلیں اٹھاتا نظر آرہا ہے۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی اسے شیئر کرتے ہوئے ویڈیو بنانے والے کی تعریف کی ہے۔

Cristiano Ronaldo

Pakistan Cricket Team

head coach

Colombo

sri lankan cricket team