سینیٹرعثمان کاکڑکی آبائی علاقے میں تدفین
پشتونخوامیپ کےرہنماسینیٹرعثمان کاکڑکی تدفین آبائی علاقے مسلم باغ میں کردی گئی۔
نمازجنازہ اورتدفین میں محمد خان اچکزئی، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، منظور پشتین،محسن داوڑ، رضا محمد خان سمیت سیاسی وسماجی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ عثمان کاکڑ کے اہلخانہ نے آبائی قبرستان سے ہٹ کر دوسری جگہ تدفین کی ۔
عثمان خان کاکڑ کی میت کے قافلے میں ہزاروں کے تعداد میں بلوچستان کے ہر ضلعے سے ہر اقوام کے لوگوں نے ہزاروں کے تعداد میں شامل رہے۔ جلوس میں شرکت کیلئے ہر علاقے کے لوگوں نے شرکت کی۔
پشتونخواہ میپ کے رہنما اور سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کراچی میں زیر علاج تھے۔
عثمان کاکڑ اپنے گھر میں گر کر شدید زخمی ہوگئے تھے، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا اور وہ آئی سی یو میں تھے، بعد میں انہیں کراچی کے ایک نجی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
Comments are closed on this story.