Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پاکستان کینیا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے'

صدرڈاکٹر عارف علوی کہتے ہیں پاکستان کینیا کے ساتھ اپنے تعلقات ...
اپ ڈیٹ 23 جون 2021 11:16pm

صدرڈاکٹر عارف علوی کہتے ہیں پاکستان کینیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ملکوں کے باہمی مفاد کےلئے تجارت، معیشت اور دفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کا خواہشمند ہے۔

صدرِ مملکت نے کینیا کی دفاعی افواج کے سربراہ جنرل رابرٹ کرائیکی سے بدھ کو اسلام آباد میں ملاقات کی.

انہوں نے باہمی تعاون کے فروغ کےلئے اعلیٰ سطح کے سیاسی اور فوجی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر نے کہا کہ پاکستان کی ''لک افریقہ پالیسی'' کے تحت کینیا ایک مشرقی افریقا کے ایک اہم ملک کی حیثیت سے ابھرا ہے۔

انہوں نے مختلف شعبوں میں کینیا کے ساتھ قریبی تعلقات کے قیام کی خواہش ظاہر کی۔

ان کا کہنا تھا کہ افریقاکے استحکام میں پاکستان کا کردار مثالی ہے اور پاکستانی فوج افریقا کےلئے اقوام متحدہ کے مشنوں میں سب سے زیادہ فوج بھیجنے والا ادارہ ہے۔

جنرل رابرٹ نے پاکستان کی دفاعی صنعت کی اہلیت اور مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں خصوصاً افریقا میں امن اور سلامتی میں ان کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے فوجی تربیت اور دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ریڈیو پاکستان

President

Arif Alvi

Kenya