Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل انٹیلیجنس کوآرڈی نیشن کمیٹی کا خصوصی اجلاس

وزیراعظم عمران خان نے انٹرسروسز انٹیلی جنس سیکریٹریٹ اسلام ...
شائع 23 جون 2021 10:07pm

وزیراعظم عمران خان نے انٹرسروسز انٹیلی جنس سیکریٹریٹ اسلام آباد میں حال ہی قائم کی گئی نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈی نیشن کمیٹی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔

اس موقع پر انٹیلی جنس تعاون بڑھانے کے عمل پر جامع بریفنگ دی گئی.

وزیراعظم نے جاری کاوشوں کو سراہا اور نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈی نیشن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈی نیشن کمیٹی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں نیشنل انٹیلی جنس کی تمام تر معلومات کو اکٹھا کر کے جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس کمیٹی کا نوٹی فکیشن رواں سال 22 جنوری کو جاری کیا گیا تھا۔

اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور انٹیلی جنس سروسز ایجنسیز،انٹیلی جنس بیورو اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ کے سربراہان نے شرکت کی۔

ریڈیو پاکستان

isi