Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

آرمی چیف جنرل قمرباجوہ کا دورہ ترکی

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے دورہ ترکی کے دوران ترک وزیردفاع...
شائع 23 جون 2021 08:23pm

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے دورہ ترکی کے دوران ترک وزیردفاع اورعسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں ۔ باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف کی ملاقاتوں میں افغان مفاہمتی عمل میں تازہ پیشرفت اورباہمی سیکیورٹی ودفاعی تعاون بھی زیرغورآئے ۔

اس موقع پر آرمی چیف نے خطے میں امن واستحکام کیلئےترکی اور پاکستان کی مشترکہ کوششوں کی تعریف کی ۔

آرمی چیف نے کہا کہ ترکی خطے کا ایک اہم مسلم رکن ہے۔ پاک ترک تعاون کےخطےمیں امن واستحکام پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیردفاع اورعسکری قیادت نےخطےمیں امن واستحکام کیلئےپاکستان کےکردارکی تعریف کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان مفاہمتی عمل سےمتعلق پاکستان کی کوششوں کو سراہا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزارت دفاع پہنچنے پر آرمی چیف کو گارڈآف آنر بھی پیش کیاگیا ۔