ایف اے ٹی ایف اجلاس،پاکستان کی اقدامات پر بریفنگ
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ہیڈ کوارٹر میں چار روزہ اجلاس جاری ہے۔ یہ اجلاس پچیس جون تک جاری رہے گا ۔
پچیس جون کوپریس کانفرنس میں اجلاس کے متعلق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں کن ممالک کو گرے لسٹ اور بلیک لسٹ میں رکھنا ہے اس کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا ۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ہیڈ کوارٹر میں جاری ورچوئل اجلاس میں گرے لسٹ اور بلیک لسٹ میں موجود ممالک بارے رپورٹوں اور حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔
اجلاس کے پہلے دن کو پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے خلاف حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا ۔
پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 27 نکاتی ایکشن پلان میں 26 نکات پر عمل کیا ہے۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے خلاف نہ صرف قوانین بنائے ہیں بلکہ اس پر عمل دارمد بھی کروایا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو اکتوبرتک اپنی گرے لسٹ میں بدستور برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو سراہا جائے گا۔ ایف اے ٹی ایف کا ایک وفد بہت جلد پاکستان کا دورہ کرے گا جو اقدامات کا جائزہ لینے بعد رپورٹ دے گا اور اس کے بعد آئندہ اجلاس میں جو چار مہینے بعد اکتوبر میں ہو گا اس اجلاس میں پاکستان کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا ۔
Comments are closed on this story.