Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

جوہر ٹاون دھماکا، تحقیقات میں پیشرفت

جوہر ٹاؤن لاہور دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی سے متعلق...
شائع 23 جون 2021 08:08pm

جوہر ٹاؤن لاہور دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی سے متعلق تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق چوری کی گاڑی استعمال کی گئی، حافظ آباد کے رہائشی شخص نے دو سال قبل گاڑی اوپن لیٹر پر بیچ دی تھی۔

لاہور:سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں چھاپے مارے ہیں ۔ تحقیقاتی اداروں نے گاڑی کے مالک کا پتہ چلا لیا۔

زرائع سی ٹی ڈی کے مطابق گاڑی حافظ آباد کے رہائشی نے دو سال قبل فروخت کی تھی، حافظ آباد سے گاڑی ایک اور شخص کو گوجرانوالہ میں اوپن لیٹر پرفروخت کی گئی۔

گاڑی کا چیسیز نمبر دھماکے کی وجہ سے متاثر ہو چکا ہے، زرائع سی ٹی ڈی کے مطابق گاڑی کا انجن نمبر کا کچھ حصہ بھی قبضے میں لے لیا۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکے سے بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت 23افراد زخمی ہوگئے۔

لاہور دہشتگردوں کے نشانے پرآگیا، جوہر ٹاؤن کی بی او آر سوسائٹی میں صبح 11بجے کے قریب دہشتگردی کا واقعہ سامنے آیاجہاں ایک زور دار دھماکاہوا جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت 23افراد زخمی ہوگئے جبکہ مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے ۔