Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی ایک دوسرے پر تنقید

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ گزشتہ دور...
شائع 23 جون 2021 08:42pm

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ گزشتہ دور میں 12سے 18فی صد پر قرضے لیئے گئے مہنگے قرضے لیئے گئے جس کی وجہ سے یہ سود دینا پڑ رہا ہے ہم ڈیڑھ فیصد گروتھ سے چار فیصد تک جائیں گے آئی ایم ایف کے تمام بڑے ٹارگٹ اچیو کیئے ہیں اس جی ڈی پی گروتھ کے پیچھے عمران ان کا ویژن تھا ۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ کیا پیپلز پارٹی اور ن لیگ آئی ایم ایف کے پاس نہیں گئے پیپلز پارٹی آٹھ بار آئی ایم ایف کے پاس گئی تھی گزشتہ دور میں 12سے 18فی صد پر قرضے لیئے گئے جس کی وجہ سے یہ سود دینا پڑ رہا ہے ہم ڈیڑھ فیصد گروتھ سے چار فیصد تک جائیں گے

فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے تمام بڑے ٹارگٹ اچیو کیئے ہیں اس جی ڈی پی گروتھ کے پیچھے عمران ان کا ویژن تھا گزشتہ دور میں وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ اربوں میں ہوتا تھا لیکن اب کروڑوں میں ہے عمران خان نے اپنے دوروں پر نواز شریف اور آصف علی زرداری سے کم خرچ کیے ہیں ہم نے لنگر خانوں کا پروگرام شروع کیا ہم نے احساس پروگرام میں 260 ارب رکھے ہیں۔

فرخ حبیب کاکہنا تھا کہ زراعت کے حوالے سے گزشتہ ادوار میں گروتھ صفر تھی کسانوں کو اگیارہ سو ارب روپے ملے ہیں پہلے کسانوں کا گنا چوری کروایا جاتا۔ ہے اب کسان کو اڑھائی سے تین سو روپے ریٹ ملا ہے ہم صوبوں کو 35 سو ارب روپے دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں جنریشن کی گروتھ رک گئی ہے شہباز شریف اور بلاول کو ہماری گروتھ نظر نہیں آتی پنجاب کے لیے 335 ارب اضافی جائیں گے سندھ کو 128 ارب روپے اضافی جائے گا سندھ والوں نے 313 جمع کرنا تھا243 ریونیو اکھٹا کیا پنجاب نے ریکارڈ ٹیکس اکھٹا کیا سندھ کا ترقیاتی بجت 355 ارب روپے تھا لیکن وہ خرچ نہیں کیا گیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاق نے جو پیسہ سندھ کو دیا وہ عوام پر خرچ کریں اس ملک کوبجلی نہیں چاہیے بلکہ سستی بجلی چاہیے ہم ان کے منصوبوں کو بنا ریے ہیں دنیا گرین ڈپلومیسی میں عمران خان کا زکر ہو رہا ہے گزشتہ حکومتیں ملک کو بینک ڈیفالٹ پر لے کر گئے تھے ہم۔نے سستی ایل این جی حاصل کی ہے ہم نے پیٹرولیم لیویز سب سےکم کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا کیمپ آفس نہیں ہے عمران خان نے سپریم کورٹ میں کوئی قطری خط جمع نہیں کروایا تھا فیصل آباد میں ٹیکسٹائل کی رونکیں دوبارہ بحال ہو گئی ہیں ہمارا ویژن ہے کہ صنعٹوں کو لیکر آنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نے کورونا وائرس میں اپنی صنعت کوبند نہیں کیا اس وجہ سے دنیا ہماری پالسیوں کی تعریف کر رہی ہے عمران خان کا جینہ مرنا پاکستان کے لیے ہیں اسحاق ڈار نے مانگے تانگے کی گروتھ تھی ہم پاکستان کو قرضوں کی دلدل سے نکالیں گے یہ موٹر وے کو گروی رکھ کر گئے تھی۔

اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے خالد لنڈ نے کہا ہے کہ سندھ کو پانی نہیں مل رہا ہے جہاں سے گیس نکل رہی ہے وہ بھی گیس نہیں مل رہی ہے اس پر وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ پانچ کلومیٹر تک جہاں سے گیس نکل رہی ہے وہاں گیس فراہم کریں گے۔

خالد لنڈ نے کہا کہ جب سندھ سے گندم آتی ہے اس وقت باہر سے گندم منگوا لی جاتی ہے جس سے ہمارے کسانوں کا نقصان ہوتا ہے، سندھ میں ریلوے کی پٹری اتنی خراب ہے کہ سوئے ہوئے مسافر اٹھ جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایک بندہ بل نہیں دیتا تو پورے گاؤں کا ٹرانسفارمر اتار لیا جاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ فرخ حبیب سے کہتا ہوں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور عثمان بزدار کا مناظرہ کیوں نہ کروا لیا جائے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔

خالد مگسی نے کہا کہ پچاس سالوں سے ہم نے اپنی سمت کا تعین نہیں کیا بلوچستان نے پاکستان کی خدمت کی ہے بلوچستان کو گیس نہیں مل رہی بلوچستان کا رقبہ پاکستان کا پچاس فیصد ہے پانی،گیس،اور بجلی نہیں ہے ایک سپیشل کمیٹی بلوچستان کے لیے بنائی جائے جو بلوچستان کے حوالے معاملات کو دیکھے۔

نثار احمد چیمہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ملازمین بجٹ اجلاس میں ہمارے ساتھ رہتے ہیں پہلے تو پارلیمنٹ کے ملازمین کو سپیشل عزازئیہ دیا جاتا تھا لیکن اب نہیں مل رہا ہے

انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے بہت ریکارڈ قائم کیے ہیں وطن کو بدنام،یوٹرن ،سیاسی تبادلوں کا ریکارڈ اور بہت بھی بہت ریکارڈ ہیں۔

اجلاس میں بجٹ کی کاپیاں اپوزیشن لیڈر پر پھینکی گئی جس کا بھی ریکارڈ بنایا ہے میں نے وزیر خزانہ کی ساری تقریر پڑھی، لیکن کچھ نہیں ملا 50 روپے میں ملنے والی چینی 110 روپے فروخت ہو رہی ہے، زرعی بجلی میں بھی غیر معمولی اضافہ کیا گیا ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا کوئی کام کرتے نہیں صرف اپوزیشن کو گالیاں دینے کے کرپٹ لوگوں کی تعیناتیاں ہو رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کے لیے قانون سازی کر رہے ہیں ایجوکیشن وزیر بھی اس دن بجٹ کی کتابیں پھینک رہے تھے ۔