Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'حکومت نواز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھ کر قرضے لے رہی ہے'

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے...
شائع 23 جون 2021 06:13pm

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے تاریخی سطح پر قرضوں میں اضافہ کیا۔ نواز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھ کر قرضے لے رہی ہے۔ حکومت کو کس نے حق دیا کہ ملکی اثاثوں کو گروی رکھے ؟ نواز شریف جلد پاکستان واپس آئیں گے۔ پردے کے حوالے سے عمران خان نے جاہلانہ بیان دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے کہا کہ اسپیکر نے جانبداری کا مظاہرہ کیا۔جو حکومت گراسکتے ہیں ان کو منانے کےلئے گھر پہنچ جاتے ہیں۔ نواز شریف واپس آئیں گے۔ یقین دہانی کرائیں کہ نواز شریف کی زندگی ان ظالموں کے ہاتھ میں نہیں ہوگی۔

مریم نواز نے پردے کے حوالے سے عمران خان کا بیان جاہلانہ، پست سوچ کی عکاسی ہے۔زینب نے کیا غلط کپڑے پہنے ہوئے تھے؟

مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور میں افسوسناک حادثہ ہوا جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ شہداء میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ لاہور کی پولیس کو سلام پیش کرتے ہیں۔پولیس کی قربانیوں کو سراہا جانا چاہیئے۔

Maryam Nawaz

Debt of Pakistan