Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کڈنی ہلز ریفرنس میں سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

اسلام آباد :احتساب عدالت نے کڈنی ہلز ریفرنس میں سابق ڈپٹی...
اپ ڈیٹ 23 جون 2021 12:47pm

اسلام آباد :احتساب عدالت نے کڈنی ہلز ریفرنس میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ ملزمان نے جرم کے صحت سے انکار کردیا۔

سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر ملزمان کا کڈنی ہلز کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہو گیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، اعجاز ہارون اورعبد الغنی مجید سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کردی جبکہ ریفرنس میں شریک دیگر ملزمان طارق محموداور عبدالقادر شہوانی پر بھی فرد جرم عائد کی گئی، تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

عدالت کی جانب سے ملزمان کو چارج شیٹ بھی پیش کی گئی جبکہ فرد جرم کی کاپیاں ملزمان کو فراہم کر دیں گئیں۔

عدالت نے بیانات قلمبند کرنے کیلئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیاجبکہ کیس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چیئرمین نیب سے غلط ریفرنسز سے متعلق سوالات پوچھے جائیں گے،نیب جو ادارہ ہے نیب والے خود اسے ختم کر رہے ہیں، ایسا لگتا یہ لوگ انڈر پریشر ہیں،اگر یہ دوبارہ چیئرمین نیب بنے تو اور تباہی ہو گی،حکومت اور اپوزیشن کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہئے،اگر سوچا نہ گیا تو معیشت اور تباہ ہو جائے گی۔

accountability court

Saleem mandviwala

اسلام آباد