Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور زلمی پی ایس ایل 6 کے فائنل میں کوالیفائی کرگئی

پشاورزلمی نےپاکستان سپرلیگ 6 کے فائنل کےلئے کوالیفائی ...
شائع 23 جون 2021 01:19am

پشاورزلمی نےپاکستان سپرلیگ 6 کے فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔پلے آف کے دوسرے ایلی مینیٹر میں زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ 175رنز کا ہدف 17ویں اوور میں پورا کیا۔ فائنل میں ملتان سلطانز سے مقابلہ ہوگا۔

ابوظہبی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ لڑکھڑائی۔منرو کے سوا دیگر بلے باز کچھ نہ کرسکا۔ایک سو دس پر آٹھ وکٹیں گرگئیں۔

پھرحسن علی نے بولرزکی پھینٹی لگادی ۔16گیندوں پر45 رنز داغ دیے۔ٹوٹل نو وکٹوں پر 174بن گیا۔

جواب میں کامران اکمل جلد پویلین لوٹ گئے۔پھر زازئی اور جوناتھن ویلز کا شو شروع ہوا۔دونوں نے یونائیٹڈ کے بولرز کو بے بس کردیا۔

ایک سو چھبیس رنز کی شراکت داری قائم کی۔زازئی نے چھیاسٹھ اور ویلز نے پچپن رنز بنائے۔

پشاورزلمی نے ہدف سترہیویں اوور میں پورا کیا۔

ٹائٹل کےلئے24جون کو پشاور اورملتان میں ٹاکرا ہوگا۔

islamabad united

Peshawr Zalmi

PSL6