Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

وزیراعظم کا انٹرویو ،ایچ بی او انتظامیہ کو احتجاجی مراسلہ

وزیراعظم عمران خان کے ایچ بی او سے انٹرویو کوسیاق و سباق سے ہٹ...
شائع 22 جون 2021 11:22pm

وزیراعظم عمران خان کے ایچ بی او سے انٹرویو کوسیاق و سباق سے ہٹ کرنشرکرنے کے معاملے پر حکومت پاکستان نے ایچ بی او انتظامیہ کواحتجاجی مراسلہ لکھ دیا ۔ پاکستانی معاشرے کے حساس موضوعات کو توڑ موڑکر پیش کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کے ایچ بی او سے انٹرویو کوسیاق و سابق سے ہٹ کرنشرکرنے کا معاملہ ایچ بی او کی انتظامیہ سے اٹھایا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے ایچ بی او انتظامیہ کواحتجاجی مراسلہ لکھ دیا ۔

مراسلہ وزارت اطلاعات کے ای پی ونگ کی جانب سے لکھا گیا ۔ وزیراعظم عمران خان کے انٹرویو میں ماحولیات اور دیگر اہم ایشوز پر اظہار خیال کو ایڈیٹ کردیا گیا ۔ جنسی ہرا سگی کے معاملہ پر بھی وزیر اعظم کے موقف کو سیاق و سباق سے ہٹ کرنشرکیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نشردہ انٹرویو میں پاکستانی معاشرے کے حساس موضوعات کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا ۔