آصف زرداری زرداری سے پرویز الہی کی ملاقات
مسلم لیگ قاف کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے لاہور میں ملاقات کی۔ احتساب کے عمل کو سیاست سے پاک رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مسلم لیگ قاف کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے بلاول ہاوس لاہور پہنچ کر پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔
پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان خوشگوار ماحول میں تفصیلی ملاقات ہوئی۔ چوہدی پرویز الہٰی نے آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی اور پنجاب میں سینٹ انتخابات میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
آصف علی زرداری نے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر پر پرویز الہٰی کی کوششوں کو سراہا۔۔ پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، انتخابی اصلاحات اور احتساب کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ انتخابی عمل کو شفاف بنانا جائے اور احتساب کے عمل کو سیاسی انتقام سے پاک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملاقات میں اداروں سے ٹکراو کی بجائے جمہوری انداز میں سیاسی جدوجہد جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
Comments are closed on this story.