کراچی :556 خطرناک عمارتوں کی فہرست جاری
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مون سون سے قبل کراچی میں رہائش کیلئے خطرناک عمارتوں کی فہرست جاری کردی، 556 مخدوش عمارتوں میں سے 429 صرف ضلع جنوبی میں واقع ہیں، لیاری 102 خطرناک عمارتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران اور تعمیراتی ماہرین پر مشتمل ایس بی سی اے کی ڈینجرس کمیٹی نے مون سون بارشوں سے قبل رہائش کیلئے خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کی فہرست جاری کردی۔
گذشتہ برس کی 468 عمارتوں کی فہرست میں مزید 88 عمارتوں کا اضافہ ہوگیا۔ خطرناک قرار دی گئی عمارتوں میں سے 428 صرف صدر اور کلفٹن میں واقع ہیں۔
لیاری 102 خطرناک عمارتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور ضلع وسطی 67 عمارتوں کےساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
ذرائع کے مطابق زیادہ تر عمارتیں سیوریج کے پانی کی لیکج کے باعث خطرناک قرار دی گئی ہیں، کمیٹی نے عمارتوں کو فوری خالی کرانے کی سفارش بھی کی ہے۔
Comments are closed on this story.