Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف کی ایف آئی اے میں پیشی، شوگر ملز کے معاملات سے لاتعلقی کا اظہار

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف شوگر اسیکنڈل میں ایف آئی اے ...
شائع 22 جون 2021 06:06pm

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف شوگر اسیکنڈل میں ایف آئی اے لاہورمیں پیش ہوگئے۔تفتیشی ٹیم نے ایک گھنٹہ 15 منٹ تک تفتیش کی۔ شہباز شریف نے 5 سوالوں کے جواب دیے، دیگر جوابات کےلئے وقت مانگ لیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ایف آئی اے پیشی کےلئے صبح ساڑھے دس بجے اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن سے روانہ ہوئے۔ایف آئی اے آفس کے باہر پہنچنے پر کارکنان نے انکا استقبال کیا اور نعرے بازی کرکے ماحول کو خوب گرمایا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ایف آئی اے کی چار رکنی ٹیم نے شوگر اسکینڈل پر سوالات کئے۔

ذرائع کے مطابق سوا گھنٹے تک ہونے والے سوال جواب میں شہباز شریف نے شوگر ملز کے معاملات سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔

نائب قاصد کے اکاؤنٹ سے 25 ملین کی ٹرانزیکشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے سے انکار کیا۔

شہباز شریف نے ایف آئی اے ٹیم کو صرف 5 سوالات کے جواب دیے جبکہ مزید 15 سوالات کے جواب کےلئے مہلت طلب کر لی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب زون ڈاکٹر رضوان کی سربراہی میں 4 رکنی ٹیم رمضان شوگر ملز اور العربیہ شوگر ملز فراڈ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

FIA

sugar scandal

shahbaz sharif